حیدرآباد۔6۔مئی(اعتماد نیوز) حلقہ لوک سبھا وشاکھا پٹنم سے جئے
سمیکھیاندھرا پارٹی کے امیدوار سبم ہری نے آج بی جے پی ۔تلگو دیشم کے
اتحاد کو مضبوط کرنے کا بیان دیتے ہوئے اس حلقہ کے انتخابی دوڑ سے
دستبرداری کا اعلان کیا۔ انہوں نے سابق میں کانگریس سے ترک تعق کرتے ہوئے
وائی ایس آر کانگریس میں شامل ہوگئے جبکہ دو سال بعد پھر کانگریس میں اور
بعد میں سابق وزیر اعلی کرن کمار ریڈی
کی پارٹی جے ایس پی میں شامل ہوکر
حلقہ لوک سبھا وشاکھا پٹنم سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ لیکن انہوں نے اچانک آج
بیان دیتے ہوئے بھگوا اور اسکی اتحادی جماعت تلگو دیشم کی حمایت کی۔ اور
کہا کہ وشاکھا پٹنم میں عوام کے ووٹ کی حفاظت کے لئے ہی انہوں نے یہ فیصلہ
لیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مرکز میں این ڈی اے محاذ کا اقتدار پر آنا
یقینی ہے۔اور ریاست میں تلگو دیشم ۔بی جے پی کا اتحاد بہتر ثابت ہوگا۔